Florida Man Hijacks Tourist Train

فلوریڈا میں منشیات کے زیرِ اثر شخص نے سیاحتی ٹرین چرا لی، مسافر بے خبر رہے


رپورٹ: مائزہ خان بنوری
جونیئر رپورٹر، الجزیرہ ترکی (انگلش سیکشن)


امریکہ میں ایک حیران کن اور غیر متوقع واقعہ اس وقت پیش آیا جب فلوریڈا کے شہر کی "ویسٹ کی" میں ایک شخص نے، جو مبینہ طور پر نشے میں تھا، ایک سیاحتی ٹرین کو ہائی جیک کر لیا اور خود اسے سڑکوں پر چلاتا رہا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ٹرین میں دو مسافر بھی سوار تھے، جو دیر تک یہ سمجھتے رہے کہ وہ کسی باقاعدہ ٹور پر ہیں۔

یہ واقعہ 4 جولائی کو پیش آیا، جو کہ امریکہ کا یومِ آزادی بھی ہے۔ پولیس کے مطابق 57 سالہ شخص، جوناتھن پیٹرک وِنزلو، نے ٹرین کمپنی میں سابق ملازم ہونے کا دعویٰ کیا اور بغیر کسی اجازت کے ایک مشہور "کونچ ٹور ٹرین" (Conch Tour Train) کو ایک مرمت گاہ سے چرا کر سڑکوں پر لے گیا۔ اس نے  راستے میں دو افراد کو سوار کیا اور شہر میں ٹرین کو تقریباً باقاعدہ انداز میں چلاتا رہا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم منشیات کی ایک خطرناک قسم "میتھ" کے زیرِ اثر تھا۔ ٹرین میں "جی پی ایس " ٹریکر نصب تھا جس کے ذریعے اسے جلد تلاش کیا گیا۔ پولیس نے اُسے "سدرن موسٹ پوائنٹ" کے قریب گرفتار کر لیا، جو شہر کا ایک مشہور سیاحتی مقام ہے۔ گرفتاری کے وقت وہ الجھے ہوئے جملے بول رہا تھا اور کہہ رہا تھا کہ وہ صرف اپنی سالگرہ منانے نکلا تھا۔

پولیس نے اسے حراست میں لے کر جیل منتقل کیا، جہاں اس کے سامان سے ایک میتھ پائپ بھی برآمد ہوا۔ جب اس سے پوچھا گیا، تو اُس نے دعویٰ کیا کہ وہ اسے "ویڈ پائپ" سمجھتا تھا۔ ملزم پر گاڑی چوری، غیر قانونی داخلے اور منشیات کے سامان رکھنے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

یہ واقعہ جیسے ہی سوشل میڈیا پر رپورٹ ہوا، عوامی توجہ کا مرکز بن گیا۔ بعض صارفین نے اسے "صرف امریکہ میں ہی ممکن واقعہ" قرار دیا۔ ایک صارف نے Reddit پر لکھا کہ "یہ سب سے فلوریڈا والا واقعہ ہے جو میں نے اس مہینے سنا ہے"۔ ایک اور صارف نے مذاق میں کہا کہ "اگر وہ ٹکٹ بیچتا تو شاید بچ بھی جاتا۔"

کی ویسٹ کی سیاحتی انتظامیہ نے یقین دلایا ہے کہ سیاحوں کی حفاظت کے لیے اب نئے اقدامات کیے جائیں گے۔ ٹرین کمپنی نے واقعے پر تاحال کوئی باقاعدہ بیان جاری نہیں کیا، تاہم مقامی ذرائع کے مطابق عملے کو حفاظتی تدابیر پر دوبارہ تربیت دی جا رہی ہے۔

شہریوں اور سیاحوں کی رائے اس واقعے پر منقسم ہے۔ ایک دکان دار نے کہا کہ "کی ویسٹ عجیب و غریب لوگوں سے بھرا ہوا ہے، لیکن یہ تو حد ہی ہوگئی۔ خوشی کی بات ہے کہ کوئی زخمی نہیں ہوا، مگر حکام کو چاہیے کہ اب سیکیورٹی پر سنجیدگی سے غور کریں۔"

جوناتھن وِنزلو اس وقت حراست میں ہے اور اس پر مقدمہ جلد شروع ہونے والا ہے۔ اگر وہ مجرم قرار دیا گیا تو اسے کئی سال قید کی سزا ہو سکتی ہے۔

یہ واقعہ جہاں ایک جانب ہنسی مذاق کا ذریعہ بنا ہے، وہیں اس نے کئی اہم سوالات بھی کھڑے کیے ہیں۔ سیاحتی انفرااسٹرکچر کی حفاظت، عوامی رسائی والے ذرائع پر کنٹرول، اور نشے میں مبتلا افراد کے لیے فوری مدد جیسے مسائل پر توجہ دینا وقت کی اہم ضرورت بن چکا ہے۔

یہ ایک ایسا سچ واقعہ ہے جو نہ صرف خبروں کی زینت بنا بلکہ سوشل میڈیا پر مزاح، حیرانی اور تنقید کا باعث بھی بن گیا۔ ممکن ہے یہ واقعہ کچھ عرصے تک مختلف حوالوں سے زیرِبحث رہے گا، لیکن اس کے اثرات سیاحتی پالیسی اور مقامی نگرانی پر ضرور مرتب ہوں گے۔

Post a Comment

0 Comments