Trump's recommendation for Netanyahu

 ٹرمپ کا نیتن یاہو کے خلاف کرپشن مقدمہ ختم کرنے کا مطالبہ

اردو ترتیب اجازت سے ۔ جونئیر مائزہ عبد الحمید خان بنوری 
الجزیرہ ترکی کی ریورٹ 
26 Jun 2025
   
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کے خلاف جاری کرپشن ٹرائل کو فوری طور پر ختم کرنے یا اُنہیں معافی دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ ٹرمپ نے نیتن یاہو کو ایک "عظیم ہیرو" اور "جنگجو" قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ مقدمہ ایک "وِچ ہنٹ" یعنی انتقامی کارروائی ہے۔

ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر لکھ۔

"نیتن یاہو کا مقدمہ فوراً ختم کیا جانا چاہیے، یا انہیں معافی دی جائے۔ اُنہوں نے اسرائیل کے لیے بہت کچھ کیا ہے۔ یہ سب میرے لیے ناقابلِ یقین ہے۔"

نیتن یاہو پر 2019 میں اسرائیل میں رشوت، دھوکہ دہی اور اعتماد کی خلاف ورزی کے الزامات کے تحت فرد جرم عائد کی گئی تھی، جن کے وہ انکار کرتے ہیں۔ مقدمے کی سماعت 2020 میں شروع ہوئی تھی اور اس میں تین کیسز شامل ہیں۔ ان دنوں تل ابیب کی عدالت میں ان پر جرح جاری ہے، جو اسرائیلی میڈیا کے مطابق کم از کم ایک سال تک جاری رہ سکتی ہے۔

Al Jazeera English Turkey


ٹرمپ نے مزید کہ۔

"جس طرح امریکہ نے اسرائیل کو بچایا، اب وہی امریکہ نیتن یاہو کو بچائے گا۔"

اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ کے پاس نیتن یاہو کو معافی دینے کا اختیار ہے، مگر اُنہوں نے میڈیا کو بتایا ہے کہ "فی الحال معافی زیرِ غور نہیں" اور ان کے پاس ایسی کوئی درخواست بھی نہیں آئی۔

یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب ٹرمپ نے ایک دن قبل ہی ایران کے ساتھ جنگ بندی کے بعد اسرائیل پر شدید تنقید کی تھی۔ اُنہوں نے کہا تھا کہ۔
"جنگ بندی کے فوراً بعد اسرائیل نے بے تحاشہ بم گرائے۔ میں اس پر خوش نہیں ہوں۔ ایران اور اسرائیل اتنی دیر سے لڑ رہے ہیں کہ اب وہ خود نہیں جانتے کہ وہ کیا کررہے ہیں ۔ 


جونئیر لکھاری و سٹوڈنٹ الجزیرہ انسٹیوٹ مائزہ عبد الحمید خان بنوری اپلوڈ کررہی ہے اردو میں ۔ ( الجزیرہ کی اجازت سے ۔ رجسٹریشن 6677





Post a Comment

0 Comments